Bazm e Urdu - The urdu poetry app

شجر کلام کریں شہر بھی نیا ہو جائے

By: مظہر حسین سیّد

شجر کلام کریں شہر بھی نیا ہو جائے
میں ایک اسم پڑھوں اور معجزہ ہو جائے

یہ لوگ فرطِ تحیر سے مر بھی سکتے ہیں
اگر یہ خواب حقیقت میں رونما ہو جائے

گلے ملو کہ سلامت ہیں آج ہم دونوں
کسے خبر کہ یہاں کون کب جدا ہو جائے

یہ میں جو برملا اقبالِ عشق کرتا ہوں
عجب نہیں کہ مجھے عشق میں سزا ہو جائے

یہ دل قیام پہ مائل ہے ان دنوں ورنہ
عصا اُٹھاؤں تو دریا بھی راستہ ہو جائے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore