By: Syed Zulfiqar Haider
ہر قدم پر با وفا پاتا
کبھی نہ ڈگمگاتے قدم میرے
اگرچہ زخم آتے اس قدر
جان لبوں پر میری آ جا تی
پھر بھی صدا اپنا طلبگار پاتا
اے کاش کبھی وہ آزماتا مجھے
ہر دم کِھلے رہتے ہونٹ میرے
چاہے دُکھ کُملا دیتے میری ساری خوشیوں کو
اُسے زندگی کی خوشیوں سے آشنا کرنے کے لیئے
اپنے لبوں کی مسکراہٹ اُس کے ہونٹوں پر سجاتا
اندھیرے میں رہ کر بھی اُسے نئی روشنی دیتا
اے کاش کبھی وہ آزماتا مجھے
دیتا اگر کچھ ساعتیں
پیار بھری ارمانوں کی بانہوں میں جھولتیں
پھر کیونکر
زندگی سے یُوں مایوس رہتا
شب بھر آنسو سجوتا
اے کاش کبھی وہ آزماتا مجھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?