By: Muhammad Azam Azim Azam
پھر آگئی اے مومِنو سُن لو شبِ معراج
اللہ نے دِکھلائی ہے تم کو شبِ معراج
سرکار ملے جاکے ہیں اِس شب کو خدا سے
اِس واسطے کہتے ہیں سب اِس کو شبِ معراج
اُمت کو نمازوں کا ملا تحفہ ہے اِس میں
ہرگز نہ تم اے مومِنو بھولو شبِ معراج
رب نے تھا دیا حکم یہ جبرئیل ِ امیں کو
جاؤ میرے محبوب کو لاؤ شبِ معراج
قرآن میں خود رب نے کیا زکر ہے اِس کا
اِس درجہ پسند آئی ہے رب کو شبِ معراج
حیراں تھے سب دیکھ کے یہ جن و ملک بھی
انسان کو اور قربِ خدا ہو شبِ معراج
کافر ہے حقیقت میں مسلمان نہیں وہ
بہائی نہیں اِک لمحہ بھی جس کو شبِ معراج
اے مومِنو پھر ہم کو مقدر سے ملی ہے
خوش ہو کے سب ہی آج مناؤ شبِ معراج
محبوب ومحب کا ہوا اِس شب میں ہے سنگم
بے مثل ہے اعظم یہی کہہ دو شبِ معراج
اعظم یہ ہر ایک راز سے افضل بخدا ہے
مقبولِ خداوند ہے سمجھو شبِ معراج
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?