Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میر وقار عزیز ( فرزند میر عبدالعزیز مرحوم)

By: Athar Wani

عبدالصمد کا دوستو! فرزند ہے اطہر مسعود
کشمیریوں کے واسطے ، رحمت بنا اس کا وجود

کشمیریوں کے درد کی دکھلاتا یہ تصویر ہے
لکھتا جگر کے خون سے گویا ہر تحریر ہے

دل ہے اس کا رو رہا اور آنکھ بھی نمناک ہے
کڑوا سچ ہے لکھ رہا ، گستاخ ہے بیباک ہے

وادی کشمیر میں روشن ہے یہ مثل چراغ
جو دکھاتا ہے ہمیں کشمیر کے سینے کے داغ

ظلمت کدہ میں کفر کے ، حق کی یہ آواز ہے
فخر ہے کشمیر کو ، ہم کو اس پہ ناز ہے

دل ہمارا دے رہاہے اس کو ہردم یہ دعا
جب کوئی مشکل گھڑی ہو ، ساتھ ہو اس کے خدا
(آمین)


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore