By: Syed Zulfiqar Haider
فاصلے سمٹ جایئں گے راستے آسان ہو جائیں گے
وہ پاس آنے کا ہم سے کوئی بہانا تو کرے
ہم کود جائیں گے آگ کے سمندر میں بِن کچھ کہے
ہماری قبر پر آنے کا ہم سے وعدہ تو کرے
اُس کی صورت ہمیشہ کے لئیے آنکھوں میں قید کر لوں
چہرے کی دید دے کر وہ ہم سے تقاضا تو کرے
مسکراہٹ اُس کی دیکھ کر میں چہک سا جاؤں
لبوں پر مُسکرانے کا پیدا سامان تو کرے
اُس کا حصار بن جاؤں زمانے سے چرا لوں
مجھ سے چاہت کا اک بار گمان تو کرے
ہمیشہ اُس کے لبوں کی مسکراہٹ بن کر رہوں گا
رکھ دوں اُس کے قدموں میں سر وہ اشارہ تو کرے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?