Bazm e Urdu - The urdu poetry app

فسادوں کا چلن عام ہو پھر سے

By: Ishraq Jamal Ashar Chishti

تحقیر میں ڈوبا ہوا الزام ہو پھر سے
مٹ جائیں اجالے کے یہاں شام ہو پھر سے

سازش کے نئے جال بچھانے کا ہے مقصد
مہراں میں فسادوں کا چلن عام ہو پھر سے

بارہ مئی دھرانے کا دل میں ہے تمنا
شائد یوں کراچی میں قتل عام ہو پھر سے

کذاب عصر ، خونی ،لٹیرے کی ہے خواہش
منصب وہ وزارت کا میرے نام ہو پھر سے

لوٹوں میں حکومت کے مزے عیش اڑا ؤں
ہاتھوں میں وہ طاقت سے بھرا جام ہو پھر سے

اپنوں کو نوازوں میں خزانے کو لٹا کر
دولت کو سمیٹوں یہ میرا کام ہو پھر سے

پستی میں گزارے ہیں یاں ذلت کے کئی سال
اب تو میرے ٹولے کو یہاں با م ہو پھر سے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore