Bazm e Urdu - The urdu poetry app

درد کیا ہوتا ہے بتائیں گے کسی روز

By: Mohammed masood

درد کیا ہوتا ہے
بتائیں گے کسی روز

کمال کی غزل تم کو
سنائیں گے کسی روز

تھی ان کی ضد کہ
میں جاؤں ان کو منانے

مجھ کو یہ وہم تھا کہ
وە بلائیں گے کسی روز

کبھی بھی میں نے تو
یہ سوچا بھی نہیں تھا

وە اتنا میرے دل کو
دکھائیں گے کسی روز

ہر روز آئینے سے یہ
پوچھتی ہوں میں

کیا رخ پہ تبسم ہم
سجائیں گے کسی روز

اڑنے دو پرندوں کو
آزاد فضاؤں میں تم

تمہارے ہوں گے اگر تو
لوٹ آئیں گے کسی روز

اپنے ستم کا دکھ لینا
خود ہی ساقی تم

زخم اے جگر تمہیں
دیکھائیں گے کسی روز


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore