Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مجھے تو آزمانے کی کوشش نہ کر

By: farah ejaz

مجھے تو آزمانے کی کوشش نہ کر
حالات سے ڈرانے کی کوشش نہ کر

میں بزدل نہیں جو جلد گھبرا جاؤنگی
زمانے سے ڈرانے کی کوشش نہ کر

میرے حالات دگرگوں ہیں تو کیا ہوا
مجھے یوں بہکانے کی کوشش نہ کر

تو زندگی ہے میری تجھے بھی خبر ہے اسکی
مجھے زندگی سے دور لے جانے کی کوشش نہ کر

تیرے حالات سے بھی غافل نہیں ہوں میں
ہنسی میں ہر بات اڑانے کی کوشش نہ کر

عشق جنوں نیہں میرا ۔۔۔۔۔۔۔ روح کی پاکیزگی ہے یہ
تو سرے محفل اسے رسوا کرنے کی کوشش نہ کر

بت شکن ہوں میں اور تو صدا پتھروں کو پوجتا رہا
ایک گناہ گار سے یوں ٹکرانے کی کوشش نہ کر

( یہ میری بہت پرانی لکھی غزل ہے اتفاقاً ایک سائٹ پر مل گئی تو سوچا کے یہاں پوسٹ کردوں امید ہے پسند آئیگی تھوڑی سی نوک پلک درست کی ہی اسکی ) شکریہ


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore