By: kashif imran
شکوہ مری زباں پہ کسی کا بھی نہیں آتا
گلہ کرنا مجھے تو کسی کا بھی نہیں بھاتا
میں چاہتا ہوں ہر اک کا بھلا لیکن
برا دل سے کبھی بھی، کسی کا بھی نہیں چاہتا
یاد جب اسے کرتا ہوں تو ایسے کرتا ہوں
سوا اُس کے خیال ، کسی کا بھی نہیں آتا
مرے بس میں اگر ہوتا ، سکھ ہی لاتا
کوئی بھی دکھ مگر میں ، کسی کا بھی نہیں لاتا
بُرا اپنا ہی ہوتا ہے کاشف اوروں کا چاہنے سے
مگر کچھ بھی ، کبھی بھی ، کسی کا بھی نہیں جاتا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?