By: hasanpurki
نواز زرداری سمجھونہ میں
عوام بہت غصے میں
جو لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں
ملک اندھیرو ں میں
حکمراں اے سی میں
کےای ایس سی عتاب میں
ٹریفک سگنلز خطرے میں
چور ڈاکو مزے میں
پولیس وی آئی پی کی چاکری میں
پی پی پی وڈیروں کے قبضے میں
ورکرز غربت کے دلدل میں
جاہل گنوار دفتر میں
ہر ادارہ گھاٹے میں
ریلوے اسٹیل پی آئی اے خسارے میں
ہر سودے پر کمیشن جیب میں
اپنے اپنوں کی بھرتی جاری ہے
عوام جائے بھاڑ میں
صدرایوان صدر میں
چمچوں کے نرغے میں
وزیر اعظم چاپلوسوں کے جلو میں
وزیر مشیر نوکری فار سیل کے چکر میں
بڑوں کے بینک بیلنس بیٹھے بٹھائے
فل ہوگئے ہیں روپوں اور ڈالر میں
کوئی پوچھنے والا نہیں اس ملک خداداد میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?