By: M.Asghar
اس کی ثنا میں جب شاعری کرتا ہوں
وہ کہتی ہے بڑی پیاری کرتا ہوں
اشعار کا وزن تو زیادہ نہیں ہوتا
مگر شاعری بڑی بھاری کرتا ہوں
الفاط خود ہی ذہن میں چلے آتے ہیں
میں کب اس بات کی تیاری کرتا ہوں
میری سمت جو رقیبوں کے تیر آتے ہیں
جواب میں اشعار کی بمباری کرتا ہوں
جو لوگ میرے معیار پر پورا اتریں
میں ایسے انسانوں سے یاری کرتا ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?