By: Shabeeb Hashmi
اک آس کا بندھن ھے کھڑکی کو کھلا رکھنا
پھر رات کی سیاھی میں چند دیپ جلا رکھنا
آنکھوں کے پردوں میں غم دل کے چھپائے ہیں
ویرانیوں کے منظر میں کچھ خواب بسا رکھنا
پھر شام کے الاؤ میں بدن خوف سے جلتے ہیں
اس رات کی وادی میں امیدؤں کو سلا رکھنا
اب سکوں کے دریچوں میں وحشت کے پہرے ہیں
ھے دھشت ان ھواؤں میں ھونٹوں پہ دعا رکھنا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?