By: YUMNA KHAN
دیکھو پھر رب کا احسان آگیا
رونقیں سنگ لیے رمضان آگیا
اس کی عظمت کی کیا ہی ہے انتہا
کہ لیے جب یہ مہینہ قرآن آگیا
افطاری کی رونقیں اور سحری کی برکتیں
اک حسیں سماں لیے رحمت رحمن آگیا
ہر لمحہ قیمتی ہر گھڑی عبادت کی ہے
یہ ماھ مبیں بخشش کا لیے سامان آگیا
ہر مؤمن کو ہوتا ہے انتظار جس کا
رب کی عنایتیں لیے وہ مہمان آگیا
بدی چھوڑ کر نیکیاں چار سو ہیں
بڑہانے کے لیےدولت ایمان رمضان آگیا
دیکھو پھر رب کا احسان آگیا
رونقیں سنگ لیے رمضان آگیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?