Bazm e Urdu - The urdu poetry app

یادیں ۔۔۔

By: عائشہ مجیب

ماضی کی منڈیر پر بیٹھیں ، بہت شور مچاتی ہیں
اپنی اور بلاتی ہیں ، یادیں بلبل ہوتی ہیں

جتنا پیار سے سوچو گے یہ آنسو دے کے جاتی ہیں
یاد تو پھر بھی آتی ہیں ، یادیں سنگدل ہوتی ہیں

کئی رازبھی پنہا ہیں ،اور خدشے بھی ہزاروں ہیں
کھو نہ جانا اس میں تم، یادیں جنگل ہوتی ہیں

عشق کے سوکھے صحرا میں ، گرج برس کو آتی ہیں
دل کی آگ بجھاتی ہیں ، یادیں جلتھل ہوتی ہیں

پہلے آتی جاتی سانسوں میں ارتعاش سا پیدا کرتی ہیں
پھر پورا وجود ہلاتی ہیں ، یادیں ہلچل ہوتی ہیں

کتنی گہری ، کتنی چوڑی ، کسی کو کچھ پتہ نہیں
جو سوچے وہ دھنستے جائے ، یادیں دلدل ہوتی ہیں

 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore