By: Mohammad Shafiq
زندگی تیری عنایت کا عجب تماشا دیکھا
ہر تمنا کو تمناؤں میں اُلجھا ہوا دیکھا
ہر پھول کی آنکھ میں تو شبنم ہوا کرتی ہے
ناچتی ہوئی شاخ پر ہنستا ہوا کانٹا دیکھا
جس نے نا چاہا مجھے اور نا میں نے چاہا
دل کی دہلیز پر اس شخص کو ٹہرا دیکھا
میرے ہمدم بکھرنے سے بچا لے مجھ کو
اپنا پیکر تیری آغوش میں سمٹا دیکھا
اک شفیق تھا جو احسان فراموش نکلا
آ ئے تو پاس رہوں جائے تو تنہا دیکھا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?