Bazm e Urdu - The urdu poetry app

حسرت کسی کے دل میں جلایا نہ جائے گا

By: وشمہ خان وشمہ

حسرت کسی کے دل میں جلایا نہ جائے گا
غیروں سے اب تو ہاتھ ملایا نہ جائے گا

بن کر جو کانٹے میرے ہی سپنے بگاڑ دیں
پلکوں یہ ایسے رنگ سجایا نہ جائے گا

لے لے نہ جان وقت کے موسم کو دیکھ کر
اب پھول پر ھی تتلی نچایا نہ جائے گا

اے فیس بک کے دوستوں تم سے گلہ نہیں
سچ ہے کہ وقت پر کبھی آیا نہ جائے گا

اب مرتے مرتے موت کا بھی ڈر نہیں رہا
اب زندگی کا ساتھ نبھایا نہ جائے گا

وشمہ یوں تیرے لمس کی خوشبو بکھر گئی
بالوں میں گل یہ کلیاں سجایا نہ جائے گا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore