Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کوئی بتائے؟

By: TAHIR KIANI

کوئی بتائے محبت کا سورج ڈھلتا کیوں ھے؟
یہ درد کا چاند ھر رات نکلتا کیوں ہے؟

یہ کیا دو قدم چل کے ساتھ چھوڑ جانا۔!
جو دے نہ سکتا ھو ساتھ،وہ ساتھ چلتا کیوں ھے؟

جس شخص کی وفا پہ ھو خود سے زیادہ اعتبار
اکثر وھی شخص نگائیں بدلتا کیوں ھے؟

میری زندگی تو تجھ سے تھی،تیرے جانے کے بعد بھی
مرے سینے میں یہ دل، دھڑکت اکیوں ھے؟

اس سے بچھڑے تو صدیاں بیت گئیں ھیں
پھر بھی اسکا دیا زخم، اب تک رستاکیوں ھے؟

وہ تو کہتا تھا وہ میرا ہے، اور وہ میرا ہی رہے گا
پھراس سے پوچھو،وہ کسی اور کے لئیے سجتا سنورتاکیوں ھے؟

تم کہتے ہو کہ وہ میرا نصیب نہیں ہے طاہر
پھر اسے جب بھی دیکھوں، وہ اپنا لگتا کیوں ھے؟


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore