By: ہارون عباس
بات یہ کہ تُجھے بھولا نہیں ہوں
مطلب یہ کہ تم یاد آتے ہو
بات یہ کہ اب سکون نہیں ہے
مطلب یہ کے تو چین ہے میرا
بات یہ کہ تم بستے ہو دل میں
مطلب یہ کہ نہیں غیر کی جگہ
بات یہ کہ ہم تیرے ہیں
مطلب یہ کہ کوئی نہیں تمھارے بن
بات یہ کہ تو نور ہے میرا
مطلب یہ کہ تاریکی ہے تیرے بن
بات یہ کہ تو میری خوشی ہے
مطلب یہ کہ غمگیں ہیں تیرے بن
بات یہ کہ تمھیں چاہتا ہوں اب بھی
مطلب یہ کہ تُجھ سے من نہیں بھرتا
بات یہ کہ تو میری دللگی ہے
مطلب یہ کہ کہیں جی نہیں لگتا
بات یہ کہ تم ہارون کی زندگی ہو
مطلب یہ کہ مر جاؤں گا تیرے بن
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?