Bazm e Urdu - The urdu poetry app

بہت بے قرار ہے موسم

By: Maria Riaz

بہت بے قرار ہے موسم
تیرے جانے کے بعد
نہ وہ نغمے
نہ وہ محبت کے شکوے
نہ وہ ہلچل
نہ ہی جھومتیں ہوائیں پل پل
نہ اتراتا چاند دکھتا ہے
نہ ٹمٹماتے ستارے دکھائی دیتے ہیں
بہت بے قرار ہے موسم
تمہارے جانے کے بعد
نہ جگنو راہ دکھاتے ہیں
نہ منظر گیت گاتے ہیں
نہ صحرا ریت بھاتے ہیں
نہ بادل بارش برساتے ہیں
نہ ساگر پاس آتے ہیں
کہ کنارے ڈوب جاتے ہیں.
تمہیں اب کی بہار آنا ہوگا
اپنی خوشبو سے میرا چمن مہکانا ہو گا
بہت بے قرار ہے موسم
تیرے جانے کے بعد....!


 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore