By: M R Chishti
کیوں ہنس رہے ہو درد سے دو چار تم بھی ہو
مجرم ہوں میں اگر تو گنہگار تم بھی ہو
ٹوٹا ہوا ہوں میں یہ زمانے کو ہے خبر،
آنکھیں بتا رہی ہیں کہ بیمار تم بھی ہو
مٹتا ہی جا رہا ہے نشاں جس روز روز
تہذیب کے کھنڈر کہ وہ دیوار تم بھی ہو
ممکن نہیں بھلا دوں تمہیں جیتے جی کبھی
سانسوں کے ساتھ ساتھ میرے یار تم بھی ہو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?