Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہجوم فکر میں اظہار کو ترستے ہیں

By: dr.zahid sheikh

ہجوم فکر میں اظہار کو ترستے ہیں
حروف نوک زباں پہ مری لرزتے ہیں

میں اپنے آپ کو اک اجنبی سا لگتا ہوں
جنوں میں ایسے بھی لمحے کبھی گزرتے ہیں

سمندروں کو ضرورت ہے ابر نیساں کی
کیوں میرے گھر پہ یہ بادل سدا برستے ہیں

غبار راہ میں ہم خود کو ڈھوندنے والے
کہاں تلا ش تری منزلوں کو کرتے ہیں

ہوس کے کعبے میں یکسو حریص دنیا ہیں
خدا سے کہنے کی حد تک تو لوگ ڈرتے ہیں

نہ دیکھ اہل جنوں کے لباس کو زاہد
یہ خاک اوڑھ کے بنتے ہیں اور سنورتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore