By: sir
کس نے کہا تھا مجھ سے "بتا ؤ تو کون ہوں"
رکھے تھے کس نے چپکے سے آنکھوں پہ آکے ہاتھ
دینا کسی کا چا ئے کی پیالی ہے اب بھی یاد
منہ پھیر کر اُدھر کو اِدھر کو بڑھا کے ہاتھ
پھر درد کیا کہ وقت کی گردش بھی تھم گئی
رکھا تھا میرے ماتھے پہ جب مسکرا کے ہاتھ
اس کی جفائیں بزم میں کرنے لگا بیاں
خاموش کردیا مجھے میرا دبا کے ہاتھ
اک آس تھی سو دست شنا سوں نے توڑ دی
مایوس اور بھی ہوا ان کو دکھا کے ہاتھ
دیکھوں وہ اشک وآہ کا دیتا ہے کیا جواب
پیغام اس کو بھیجا ہے آب وہوا کے ہاتھ
اپنے معا ملات کی میں فکر کیوں کروں
میرے معا ملات تو سب ہیں خدا کے ہاتھ
ما نگو سکون اس سے جو کچھ مانگنا بھی ہو
پھیلے ہیں جس کے سامنے شاہ و گدا کے ہاتھ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?