By: Rizwana aziz
معلوم طریقہ عبادت ہے نماز
معبود سے بندگی کا اظہار ہے نماز
وہ طریقہ جو رسولوں کےذریعہ پہنچا
رب سے رابطہ کا ذریعہ ہے نماز
جو انسان کو اسکی حثیت بتلاتی ہے
اور سب برا یوں سے بچاتی ہے نماز
وہ عبادت جو ہر نبی نے تعلیم فرمائی
ایمان لانے کے بعد جو فرض ہوئی ہے نماز
جب نبئ کو منصب نبوت عنایت ہوئی
جبریل امین جو تعلیم فرمائی وہ ہے نماز
اب عہد کرتے ہیں کہ نہ چھوڑیں گے کبھی
مومن کی پہچان اور نجات ہے نماز
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?