Bazm e Urdu - The urdu poetry app

وہ بھولی سی لڑکی

By: جہانزیب کنجاہی دمشقی

وہ بھولی بھالی سی لڑکی
اسے کیا پتہ تھا؟
عشق کیا بلا ہے؟
کسی کے خواب
آنکھوں میں سجا کر
وہ خوشی سے مچلتی
تتلیوں کی طرح اڑتی
آسمانوں کی سیر کرتی
جانے اس کے من میں کون تھا؟
وہ اکیلی اس سے باتیں کرتی
جیسے کسی کی محبت میں
کوئی پاگل ہو جائے
اس نے تو
یہی سن رکھا تھاکے
عشق وہ جل ہے
جہاں سب کی پیاس بجھتی ہے
وہ گھر ہے جہاں صرف
سکون ہے
وہ زندگی ہے
جہاں صرف زندگی ہے
مگر وہ بھولی سی لڑکی
تھوڑی عقل کی کچی تھی
جیسے چھوٹی سی بچی ہو
اسے کیا پتہ تھا
عشق کیا بلا ہے


 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore