By: Anwar Masood
بوفے
توانائی ہے اور پُھرتی ہے جس کے دست و بازو میں
پلیٹ اُس کی ہے، چمچہ اُس کا ہے، ڈونگا اُسی کا ہے
یہ بوفے ہے یہاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی
جو خود بڑھ کر اٹھالے ہاتھ میں مرغا اسی کا ہے
فی الفور
ابھی ڈیپو سے آجاتی ہے چینی
گوالا گھر سے اپنے چل پڑا ہے
حضور اب چائے پی کر جائیے گا
ملازم لکڑیاں لینے گیا ہے
اے برقی رو
پنکھے کی رکی نبض چلانے کے لئے آ
کمرے کا بجھا بلب جلانے کے لئے آ
تمہیدِ جدائی ہے اگرچہ تیرا ملنا
آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لئے آ
بڑ بولا
کل اک بچوں کی مجلس میں کہا اک شوخ بچے نے
ہماری تاک میں دشمن بڑے ہوشیار بیٹھے ہیں
عزیزو، ساتھیو منصوبہ بندی کے زمانے میں
غنیمت ہے کہ ہم صورت یہاں دو چار بیٹھے ہیں
انگلش
کبھی پھر گفتگو ہوگی کہ یہ سوغاتِ افرنگی
عموماً آدمی کی ذہنیت کیسی بناتی ہے
ابھی کہے دیتا ہوں انگریزی کے بارے میں
کچھ ایسی ڈھیٹ ہے کمبخت آتی ہے نہ جاتی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?