Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اے خدا محفوظ رکھنا

By: UA

اے خدا محفوظ رکھنا
اے خدا محفوظ رکھنا
امن کے جہان کو
محبت کے گلستان کو
پیاری سر زمین کو
پیارے پاکستان کو

امن میری چاہت ہے
امن میری محبت ہے
امن میری خوشی ہے
امن میری مسرت ہے
من کے لئے سوچتی ہوں
امن کے لئے لکھتی ہوں
محبت کے لئے سوچتی ہوں
محبت کے لئے لکھتی ہوں
خوشی کے لئے سوچتی ہوں
خوشی کے لئے لکھتی ہوں
مسرت کے لئے سوچتی ہوں
مسرت کے لئے لکھتی ہوں
لیکن خیر کی بات میں بھی
شر کی صورت نکالتے ہیں
خیر کی باتوں کو فتنہ گر
شر کی طرح اچھالتے ہیں
ایسے فتنہ گروں کے
ایسے شر پسندوں کے
شر سے پناہ مانگتی ہوں
میں یہ دعا مانگتی ہوں

اے خدا محفوظ رکھنا
اے خدا محفوظ رکھنا
امن کے جہان کو
محبت کے گلستان کو
پیاری سر زمین کو
پیارے پاکستان کو
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore