By: muhammad nawaz
جنوری کی ٹھٹھرتی رات ہے اور تم نہیں ہو
ہلکی ہلکی مدھر برسات ہے اور تم نہیں ہو
کس کے دامن سے لپٹ کر بھلاؤں غم اپنا
بے رحم گردش حالات ہے اور تم نہیں ہو
پھول ہے رنگ ہے دل کی اداس دھڑکن ہے
روپ ہے اوج خیالات ہے اور تم نہیں ہو
کونسا ہم نے تیرے حسن سے مانگی صدیاں
زندگی دو گھڑی کی بات ہے اور تم نہیں ہو
ذہن میں گھومتی ہیں وہ تمنائیں اب بھی
سوچ میں وحشت جذبات ہے اور تم نہیں ہو
وہ تیرا مسکرانا ۔ روٹھنا ۔ پھر مان جانا
وہ ہر انداز میرے ساتھ ہے اور تم نہیں ہو
خواب تو خواب ، ہے تعبیر بھی اپنے بس میں
ہر گھڑی عکس طلسمات ہے اور تم نہیں ہو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?