Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تجھ سے ملوں تو ساری فضا شبنمی لگے

By: کلثوم انور

تجھ سے ملوں تو ساری فضا شبنمی لگے
خوشبو ، بہار ، رنگ ، محبت ، نئی لگے

پژمردگی سی روح پہ چھانے لگی ہے دوست
ملتے رہا کرو کہ حسیں زندگی لگے

ٹالی نہیں گئی ہے تمہاری کوئی بھی بات
اپنی خوشی سے بڑھ کے تمہاری خوشی لگے

رک رک کے چل رہی ہیں ہوائیں بھی سانس بھی
یوں ہے کہ تو نہیں ہے تو دھڑکن تھمی لگے

خود سے بچھڑ گئے ہیں تمہاری تلاش میں
اور یوں کہ اپنا آپ ہمیں اجنبی لگے

یہ جو نہیں رہی ہے زمانے کی کچھ خبر
دل میں کسی کی یاد کی محفل سجی لگے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore