By: UA
سب ایسے ہی لکھتے گئے بس لکھنے کے شوق میں
جانے کیا کچھ لکھتے گفئے بس لکھنے کے شوق میں
نہ عاشق ہیں نہ دیوانے نہ مجنو ں نہ پروانے ہیں
لیکن شاعر بن ہی گئے بس لکھنے کے شوق میں
کوئی نمصیحت دل کو لگی کوئی حکایت من چاہی
اپنے لفظوں میں لکھ ڈالی بس لکھنے کے سوق میں
شاہکار حسن نظر آیا کوئی منظر نظر کو بھایا
حسین چہرہ کوئی سامنے آیا دلکش منظر نظر کو بھایا
وہیں قصیدے لکھ ڈالے بس لکھنے کے شوق میں
حال دل کاغذ کو سنایا بس لکھنے کے شوق میں
جب کوئی لمحہ راس نہ آیا دل کا حال لبوں پہ آیا
کاغذ کے ٹکڑوں کو بتایا بس لکھنے کے شوق میں
جب دل میں کوئی کلی کھلی اور دل کی گلیاں مہک گئیں
سب راز نوک قلم کو سنایا بس لکھنے کے شوق میں
سب ایسے ہی لکھتے گئے بس لکھنے کے شوق میں
جانے کیا کچھ لکھتے گفئے بس لکھنے کے شوق میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?