By: UA
آپکے ہمراہ ہوا چاہتی ہے پھر
زندگی زندہ ہوا چاہتی ہے پھر
شہر خاموشاں کی دنیا سے ذرا
رخصت و عنقا ہوا چاہتی ہے پھر
کس کی فرمائش پہ آخر زندگی
ہم سے وابستہ ہوا چاہتی ہے پھر
خلوتوں میں برسوں گل رہنے کیبعد
شمع بزم آرا ہوا چاہتی ہے پھر
خود کشی کرنے کے بعد کس لئے
جان کی پرواہ کئے جاتی ہے پھر
سوئے خوابوں کو جگانے کے لئے
کس کی یہ آہٹ ہوا چاہتی ہے پھر
عظمٰی اپنی مختصر عمرِ رواں
طویل و بے پناہ ہوا چاہتی ہے پھر
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?