By: M.Asghar Mirpuri
محبوب راستے میں جدا ہو تو غزل ہوتی ہے
دل جب کسی پہ فدا ہو تو غزل ہوتی ہے
اگر معشوق روٹھا ہو تو غزل ہوتی ہے
عاشق تھوڑا جھوٹا ہو تو غزل ہوتی ہے
محبوبہ کوئی پری ہو تو غزل ہوتی ہے
پڑوسن سر پھری ہو تو غزل ہوتی ہے
پہلی بار کوئی فدا ہو تو غزل ہوتی ہے
انسان کسی در کا گدا ہو تو غزل ہوتی ہے
گھر والی ہو خفا تو غزل ہوتی ہے
باہر والی ہو باوفا تو غزل ہوتی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?