Bazm e Urdu - The urdu poetry app

آؤ سچ بولیں (پارٹ ون)

By: SUNDER KHAN

دل کو بنا کے گواہ
بھروسے کی بنائیں فضا
اور یوں ایک دوسرے
پر کر کے یقیں
اپنے کچھ خواب تولیں
آؤ سچ بولیں

چھوڑ کر سارے رواج
مل کر بیٹھیں آج
اور سوچیں دوریوں
کے سب اسباب
اور یوں دل کے کچھ راز کھولیں
آؤ سچ بولیں

جب منزلیں بھی ھوں ایک
اور راستے بھی ھوں ایک
تو کیوں ناں ھاتھوں
میں لے کر ھاتھ
اک ساتھ ھو لیں
آؤ سچ بولیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore