Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اپنا بن کر لوٹتے ہو

By: Azra Naz

اپنا بن کر لوٹتے ہو تم مرے ایثار کو
یہ تو سوچو کیا کہیں گے لوگ ایسے پیار کو

جیسے کویٔ نِیم پاگل جس طرح خبطی کویٔ
پہروں ایسے دیکھتی ہوں میں در و یوار کو

پے بہ پے کیں آپنے مجھ پر جفاییںٔ ہر قدم
کر دیا پھر بے صدا آیینۂ اظہا ر کو

کیسی آندھی تھی کہ پتےً سب اڑا کر لے گییٔ
پل میں تنہا کر گییٔ ہے جو ہرے اشجار کو

توڑ دیں میں نے غلامی کی وہ زنجیریں سبھی
رکھ دو اپنے ہاتھ سے اب ظلم کی تلوا ر کو

اب ہو نازاں میرے سر سے سایباں کو چھین کر
ایک دِن تر سوگے تم بھی سایۂ دیوا ر کو

تم تو کہتے تھے تمہاری آبرو ہوں جان ہوں
داستانیں اب سناتے ہو مری اغیار کو

اب زمانے میں بھروسہ کس پہ عذرا کیجیۓ
ناگ بن کر ڈس لیا ہے یار نے اِک یار کو


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore