By: SHABEEB HASHMI
اس کے انداز بتا دیتے ہیں کہانی اکثر
جان کے پھر یوں لوٹا دیتے ہیں نشانی اکثر
انکے رویوں سے بڑی تکلیف سے گزرا ھوں
دیکر خیرات میں زخم کرتے ہیں مہربانی اکثر
دم گھٹتا ھے اگر اسکو کبھی یاد کروں
دل میں پھر کہرام مچاتی ھے ویرانی اکثر
پھر کبھی جب بھی ملاقات پہ دل مچل جائے
تو اپنے چہرے پہ نظر آتی ھے حیرانی اکثر
غم کی فصیلوں پہ آنسوؤں سے بندھ باندھے ہیں
پھر بھی جسموں کو ھلا دیتی ھے طغیانی اکثر
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?