By: عائشہ طارق
زندگی میں کچھ تو نیا ہونا چاہیے
ہمیں بھی زندگی کو جینا چاہیے
باتوں میں تو بہت کچھ دکھتا ہے
عمل میں بھی کچھ دکھنا چاہیے
زندگی میں کچھ تو نیا ہونا چاہیے
زمانے کو تو کب سے بدل رہے ہیں
اب خود کو بھی کچھ بدلنا چاہیے
ہمیں بھی زندگی کو جینا چاہیے
رسم ورواج کے ان شکنجوں میں
کچھ تو حقیقت پسند ہونا چاہیے
زندگی میں کچھ تو نیا ہونا چاہیے
برسوں کی اس کالی رات کے بعد
چاندی کو بھی خوب ہونا چاہیے
ہمیں بھی زندگی کو جینا چاہیے
عرصے سے نیند میں بند آنکھوں کو
اب تو پوری تاب سے کھلنا چاہیے
زندگی میں کچھ تو نیا ہونا چاہیے
نم آنکھوں سے مسکرانے والوں کو
دل کھول کے کچھ دیر رو لینا چاہیے
زندگی میں کچھ تو نیا ہونا چاہیے
ہمیں بھی زندگی کو جینا چاہیے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?