Bazm e Urdu - The urdu poetry app

محبت کی سالگرہ ٹھیک اب کے ماہ میں ہے

By: Maria Riaz

میری دعا ابھی سفر آہ میں ہے
تیرے ملن کا وہ منظر میری نگاہ میں ہے

تو میرا مجازی خدا نہیں اس کے باوجود تجھے چاہ ہے
یہ اظہار بھی شامل میرے گناہ میں ہے

جب محبت ملی ہے تو جانتی ہوں جدائی بھی ملے گی
میں ابھی اس وجہ سے خاموش ہوں میرا دل تیری پناہ میں ہے

میرے دل کے مکان میں اک تیری ہی مہمان نوازی ہے
کب سے میرا دل تیری مکیں کی چاہ میں ہے

یہ ہی وہ دن تھے جب تجھے پہلی بار دیکھا تھا
محبت کی سالگرہ ٹھیک اب کے ماہ میں ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore