Bazm e Urdu - The urdu poetry app

نبوت ختم ہے تجھ پر

By: م الف ارشیؔ

سخی اتنے ہیں آقا کے سخاوت ختم ہے تجھ پر
سعادت ختم ہے تجھ پر صدارت ختم ہے تجھ پر

مرے ایمان کا جز ہے یہی ایمان ہے میرا
نبوت ختم ہے تجھ پر رسالت ختم ہے تجھ پر

امامت کی جو نبیوں کی فلک والے بھی بولے تھے
فضیلت ختم ہے تجھ پر امامت ختم ہے تجھ پر

کہا جبرئیل سے رب نے اجازت لازمی لینا
جو ملنا چاہیں مجھ سے تو مسافت ختم ہے تجھ پر

یہ عاصی بخشا جائے گا کرم سے آپ کے آقا
یقیں مجھ کو بھی پختہ ہے شفاعت ختم ہے تجھ پر
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore