By: UA
کسی کے ہجر و فراق میں خود کو نہ برباد کرو
اپنے دل میں رہنے والے پیاروں کو بس یاد کرو
جھوٹے خوابوں کی تعبیریں پانے کی خوش فہمی سے
ان پیاری پیاری آنکھوں کو تم جلدی سے آزاد کرو
سچے پیار کی سچی خوشیاں سچائی سے ملتی ہیں
سچے جزبوں کی چاہت سے اپنے دل کو آباد کرو
گھر والوں کے ساتھ رہو گھر والوں سے پیار کرو
خود بھی شاد آباد رہو گھر والوں کو بھی شاد کرو
کسی کے ہجر و فراق میں خود کو نہ برباد کرو
اپنے دل میں رہنے والے پیاروں کو بس یاد کرو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?