Bazm e Urdu - The urdu poetry app

حُسنِ خوشبو کا ہے بیاں ہوں میں

By: وشمہ خان وشمہ

حُسنِ خوشبو کا ہے بیاں ہوں میں
ورطہ حیرت میں ہے جہاں ہوں میں

جس نے آداب مجھ سے سیکھے ہیں
لے رہا ہے وہ امتحاں ہوں میں

میرے اندر ہی پل رہا تھا کہیں
جس کو ڈھونڈا ہے مہرباں ہوں میں

شور سینے سے اٹھ رہا ہے مگر
ہے ہواؤں میں بادباں ہوں میں

کیا بہاروں میں روٹھ کر وہ گیا
سارے گلشن کی میں خزاں ہوں میں

اس کو چھونے کی آس دل میں رہی
کتنا اونچا ہے آسماں ہوں میں

آج تارے خفا ہیں قسمت کے
وشمہ آنکھوں میں ہے دھواں ہوں میں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore