By: وشمہ خان وشمہ
تیرا وجود ہر اک سو دکھائی دیتا ہے
جدھر بھی دیکھوں مجھے تو دکھائی دیتا ہے
تیرے بھی دل کویقینا ملا ہے زخم کوئی
جو تیری آنکھ میں آنسو دکھائی دیتا ہے
اندھری رات میں اپنا نہیں کوئی لیکن
خدا کاشکر ہے جگنو دکھائی دیتا ہے
لباس اہسا پہنے کی کیا ضرورت ہے
پرہنہ جس سے کہ بازو دکھائی دیتا ہے
جو وشمہ دیکھے اسے تو نظر نہیں آتا
محبتوں میں یہ جادو دکھائی دیتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?