By: Sana Luqman
تجھے بھیجا ہے وطن کی مٹی کو جنت بنانے میرے لعل
لوٹ کے آنا جب تجھے تیری ماں پکارے میرے لعل
میں دعائیں مانگتی ہوں تیری فتح کی دن رات
میں تیری جنت ہوں اور توں میرا پھول ہے
تیری مہک ہر وقت رہتی ہے میرے آس پاس
میرے آنگن میں تم رہتے ہویوں صبح شام
ہر ہوا کے جھونکے میں تیری خوشبو آتی ہے مجھے
ہر رات میں تجھے لوری سناتی ہوں میرے لعل
اک آہٹ سی ہوتی ہے یوں دستک کوئی دیتاہے
ماں میں آگیا تجھ سے ملنے تیرے بلانے پر
آنکھوں میں تصویر بسائے بیٹھی ہے تری ماں
توں میرے وطن کو محفوظ رکھناہمیشہ میرے لعل
تیرے لہو کی ضرورت ہے میرے وطن کی مٹی کو
توں دریغ مت کرناسونپ دینا خود کومیرے لعل
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?