By: Azra Naz
تم اِسے دیوانگی سمجھو یا کویٔ نام دو
میرے افسانے کو آخر کویٔ تو انجام دو
میں خواب و خیال کی دُنیا سے نکلوں تو سہی
اپنی آ نکھوں سے مجھے نفرت کا پھر پیغام دو
ایک میں ہوں ایک تم ہو تیسرا کویٔ نہ ہو
مجھ کو ایسی صبح دو اِک مجھ کو ایسی شام دو
مجھ کو خود ہی اپنی منزل کا نِشاں مِل جاۓ گا
ہو سکے تو ساتھ میرا اور اِک دو گام دو
بن کے دیکھو آپ اپنے ہی محاسب بھی کبھی
دوسروں کو اپنی نا کامی کا مت اِلزام دو
سامنے دُشمن کے رکھ دی میری گردن کاٹ کر
اِس طرح میری وفاؤں کا تو مت انعام دو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?