By: azharm
آؤ باتیں کرتے ہیں
درد کی باتیں
تیرے، میرے ،اُسکے سانجھے
درد کی باتیں
آؤ باتیں کرتے ہیں
ہندو، مسلم ، سکھ ،مسیحی
فرد کی باتیں
درد کی باتیں
آؤ باتیں کرتے ہیں
کالے، گورے، پیلے ہوں یا
زرد کی باتیں
درد کی باتیں
آؤ باتیں کرتے ہیں
پتے، بوٹے، گلشن، ڈالی
ورد کی باتیں
درد کی باتیں
آؤ باتیں کرتے ہیں
بھادوں ، ساون، گرمی ، خشکی
سرد کی باتیں
درد کی باتیں
آؤ باتیں کرتے ہیں
لڑکی، لڑکے، خواجہ، عورت
مرد کی باتیں
درد کی باتیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?