Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دیکھ میں جلتا رہا کبھی تم سے نہیں کہا

By: میرے در پر تنہائ تیری

دیکھ میں جلتا رہا کبھی تم سے نہیں کہا
میرا دل ڈوبتا رہا کبھی تم سے نہیں کہا

دنیا نے تیرے نام پر کیا کیا ستم کیے
میں ٹوٹتا رہا کبھی تم سے نہیں کہا

اتنی ہوئی ہیں کرچیاں میرے خلوص کی
میں دیکھتا رہا کبھی تم سے نہیں کہا

بے درد آنسوؤں کے سمندر میں رات دن
میں ڈوبتا رہا کبھی تم سے نہیں کہا

آخر کوئی تو بات تھی ہم مل نہ سکے
میں سوچتا رہا کبھی تم سے نہیں کہا
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore