By: Seemab Aqil
قسمت کو میں نے ایسے ہی پایا ہے
انتظار کے لمحات میں بھی ٹرین کو چھوٹتے ہوئے پایا ہے
کبھی انجانے میں بھی ٹرین میں خود کو بیٹھے ہوئے پایا ہے
قسمت کو میں نے ایسے ہی پایا ہے
محبت کی طلب رکھنے والوں کو تنہا کھڑا ہوا پایا ہے
محبت پا لینے والوں کو بےغرض و بےنیاز ہجوم میں پایا ہے
قسمت کو میں نے ایسے ہی پایا ہے
پہاڑ کی طرح مضبوطی سے طوفانوں میں بھی کھڑا پایا ہے
کبھی بارش کی بوندوں کی طرح نرمی سے گرتے ہوئے پایا ہے
قسمت کو میں نے ایسے ہی پایا ہے
ہاں ! مانا کہ شکوے ہزار ہیں اس قسمت سے مجھے اپنی
شکایات بھی انہی سے ہے جس کو بس اپنا ہمراز پایا ہے
ہاں قسمت کو میں نے اپنا ،صرف اپنا ،بس اپنا رہبر پایا ہے
قسمت کو میں نے حسین بہت حسین بس حسیں پایا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?