Bazm e Urdu - The urdu poetry app

شکوہ کبھی زبان پہ لایا نہیں گیا

By: وشمہ خان وشمہ

شکوہ کبھی زبان پہ لایا نہیں گیا
وہ بات یونہی اپنی سنایا نہیں گیا

خوشیوں کی اک جھلک ہی دکھانے سے پیشتر
مجھ کو مرے نصیب بنایا نہیں گیا

خلقِ خدا کو سینے سے اک بار تو لگا
اخلاص سے ہی بخت جگایا نہیں گیا

پتھر نہیں یہ پیار کا گوہر ہے ہاتھ میں
ہونٹوں سے جس کو وہ بھی لگایا نہیں گیا

ماتم کدہ ہیں اپنی انا کے غرور میں
سورج کو جو چراغ دکھایا نہیں گیا

اشکوں سے تر وفا ؤں کی خالی زمین پر
آنکھوں میں خواب وشمہ جی آیا نہیں گیا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore