Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میرے دل کو ذرا سا بہلا کے چلا جا

By: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ

میرے دل کو ذرا سا بہلا کے چلا جا
جیسے بھی ھو ممکن پیارے آکے چلا جا

میں ترس گیا ہوں تیرے پیار کا مارا
اک پل کو پیاس میری بجھا کے چلا جا

مجھے بچپن سے ہی لگتا تھا اندھیروں سے ڈر
اک چراغ میری قبر پہ جلا کے چلا جا

مل جائے گا ثبوت چاہت کا زمانے کو
دو اشک میری قبر پہ بہا کے چلا جا

میں گر گیا ھوں شاخ سے پھر بھی پھول ھوں
مجھے کچل نہ دے زمانہ اٹھا کے چلا جا

بڑھتی ہی جا رہی ہے تیرے دیدار کی حسرت
اک بار صورت اپنی دکھا کے چلا جا

خوشبو سے پیار تھا امتیاز کو سدا سے
جانے والے دو پھول میری قبر پہ گرا کے چلا جا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore