By: Ishraq Jamal Ashar Chishti
کعبے سے چلے چھونکے رحمت کی ہواؤں کے
سارے ہی مٹا ڈالے آثار خطاؤں کے
دامن کو وہ بھرتا ہے خوشیوں سے یہاں سب کے
بہتے ہوئے آنسو ہوں گر ساتھ دعاؤں کے
وہ سب کو بچاتا ہے ہر فکر و مصیبت سے
چاہتا ہے فقط ہم سے وعدے وہ وفاؤں کے
دنیا کے جھمیلوں میں الجھے ہوئے لوگوں کو
قصے وہ ستانا ہے جنت کی فضاؤں کے
وہ ناز اٹھاتا ہے بندوں کے یہاں سب ہی
لیکن سب ہی عاشق ہیں دنیا کی اداؤں کے
ناشکری کی صورت میں رحمت جو وہ پلٹا دے
آتی ہیں خزائیں پھر موسم میں بہاروں کے
نادان سنبھل جا اب توبہ کا سہارا لے
کب تک تو اٹھائیگا یہ بوجھ گناہوں کے
کرتا ہے کرم اپنا وہ ہم پہ یہاں اشہر
اور ہم نے دئے اسکو طعنے یہ جفاؤں کے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?