Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کڑی راتیں ہیں دل چھوٹا نہ کرنا

By: Muhammad Mumtaz Rashid

نہ کھونا اجر کی برکات راشد
کرو نیکی تو پھر چرچہ نہ کرنا

جوانمردی پہ آنچ آئے نہ راشد
مصائب میں کبھی گریہ نہ کرنا

اگر لکھنا تو لکھنا حرف روشن
یونہی کاغذ کو تم کالا نہ کرنا

رویے میں لچک رکھنا مگر تم
کبھی مقصد پہ سمجھوتا نہ کرنا

ملے منصب تمہیں گر منصفی کا
تو پھر انصاف کا جھٹکا نہ کرنا

دلیری کا یہ بنیادی سبق ہے
کسی کمزور پہ حملہ نہ کرنا

اگر دستار کی عظمت ہے پیارے
تو اپنے قد سے سر اونچا نہ کرنا

حقیقت پر نہ ہو بنیاد جس کی
کبھی ایسا کوئی دعویٰ نہ کرنا

سخاوت کر کے جتلانا کسی کو
یہ کم ظرفی ہے تم ایسا نہ کرنا

مرادوں کی سحر آکر رہے گی
کڑی راتیں ہیں دل چھوٹا نہ کرنا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore