By: محمد اطہر طاہر
جنازہ نکلا ہے تہذیب کا
مردہ ضمیری کی حد ہوگئی ہے
فرنگی رسموں کو فروغ دے کر
یہ بیج کیسے بو رہے ہیں۔۔؟
خواب غفلت میں سو رہے ہیں
فراموش کرکے افکار و عقائد
کیوں جہنم کے ہو رہے ہیں۔۔؟
فرنگیوں کے نمائندوں نے
صنفِ نازک کو ورغلایا
اعتدالی کا سبق دے کر
مرد و زن کا فرق مٹایا
آزادیءِ نسواں کی راہ دکھائی
بنتِ حوا میداں میں آئی
حجاب و عفاف اتار پھینکا
جھجکی نہ سمٹی نہ ہی شرم آئی
اطراف میں ہے مایوسی چھائی
اے دانشورو۔! اے میرے رہبرو!
امید کیسی ہے اب نسل نو سے؟
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?